منصور آفاق

منصور آفاق
فیس بک کی تحریریں

Tuesday 12 July 2011

منصور آفاق


منصور آفاق اردو زبان کے مشہور شاعر اور ادیب ہیں ۔ جنہوں نے اردو غزل کو اکیسویں صدی کے موضوعات سے متعارف کرایا ہے۔ان کا شعری مجموعہ ۔۔نیند کی نوٹ بک ۔۔ اس سلسلے کی ایک اہم کتاب ہے۔ اس کے علاوہ منصور آفاق کی کتاب ۔۔ میں عشق میں ہوں ۔کو بھی بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ۔ یہ کتاب ان کی اسی سے لے کر نوے تک کی دھائی کی محبت کی شاعری پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ بھی ان کی کئی کتابیں ہیں۔ انہوں نے کئی ڈرامہ سریل بھی لکھے ہیں ۔ کئی پروڈ س بھی کئے ہیں ۔پی ٹی وی کے لئے ان کے لکھے ہوئے ڈرامہ سریل زمیں اور دنیا کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی ۔ ایس ٹی این کے ان کے تحریر کردہ ڈرامہ سریل پتھر بہت پسند کیا گیا ۔اسے ڈائریکٹ بھی خود منصور آفاق نے کیا تھاان کے یہ ڈرامہ سریل زی ٹی وی پر بھی آن ایئر جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے پچاسی کے قریب لانگ پلے لکھے ہیں ۔۔وہ ایک معروف کالم نگار بھی ہیں ۔ جب پاکستان میں مقیم تھے تو روز نامہ نوائے وقت میں دیوار پہ دستک کے نام سے کالم لکھتے ہیں پھر برطانیہ شفٹ ہو گئے تو روزنامہ جنگ میں دیوار پہ دستک کے نام کالم لکھنا شروع کیا ۔ تقریباً اٹھ سال وہ جنگ لندن میں کالم لکھتے رہے پچھلے دس سال سے وہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ مکمل دیوان منصور آفاق ویکیپیڈیا پر موجود ہے فیض اھمد فیض کی شاعری پر جو سب سے بہتر تنقیدی مضمون لکھا گیا ہے وہ منصور آفاق نے لکھا ہےنعتیہ شاعری میں بھی ان کا بہت اہم مقام ہے ۔ان کا پہلا نعتیہ مجموعہ آفاق نما انیس سو چھیاسی میں شایع ہوا تھا

No comments:

Post a Comment